عورت کے پستانوں کو چوسنے سےکیسی لذت ملتی ہے

Mar 27, 2022
آرٹیکلز
کسی بھی خاتون سے پوچھیں تو وہ یہی بتائے گی کہ مرد چھاتیوں کے بارے میں بہت جذباتی ہوتے ہیں۔

لیکن اگر آپ انڈیا کی فنکارہ اندو ہری کمار سے پوچھیں تو وہ کہیں گی کہ زیادہ تر خواتین بھی چھاتیوں کے بارے میں بہت جذباتی ہوتی ہیں۔

گذشتہ دو مہینوں سے وہ لوگوں کے ذریعے فراہم کردہ فنڈ (کراؤڈ سورسنگ) کی بنیاد پر ‘آئیڈنٹیٹی’ یعنی تشخص نامی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔ یہاں آئیڈنٹیٹی (Identitty) میں دو ٹی کا استعمال ہوا ہے اور اس کی وجہ ظاہر ہے۔

انھوں نے بتایا: ‘مجھے یاد آتا ہے کہ ایک سال قبل میں کسی سے انسٹاگرام پر بات کر رہی تھی کہ ہم نے چھاتیوں (پستانوں) پر بات کرنی شروع کر دی۔ اس نے بتایا کہ اس کی چھاتیاں گداز اور بھاری ہیں اور جب وہ کسی کمرے میں داخل ہوتی ہے تو مردوں کا ردعمل کیا ہوتا ہے اور وہ کس طرح اس کے بڑے پستان کو دیکھتے رہ جاتے ہیں؟ میں نے کہا کہ اپنی جوانی سے ہی مجھے اس کی کتنی کمی محسوس ہوتی تھی کیونکہ میری چھاتی گداز نہیں تھی

انھوں نے مزید کہا: ‘ہمارے تجربات مختلف تھے لیکن ان میں مماثلت بھی تھی۔ اس لیے ہم نے ان سے پوچھا کہ آیا یہ دلچسپ پروجیکٹ ہو گا تو انھوں نے ہامی بھری۔ پھر میں نے آس پاس کی خواتین سے بات کی کہ کیا وہ اس میں شرکت کرنا چاہیں گی تو بہت سی خواتین نے تعاون کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد ہم نے اسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کا دوسرا مرحلہ یہ تھا کہ اسے کیا نام دیا جائے۔

‘میں نے لوگوں سے مشورہ کیا کہ اس پروجیکٹ کو کیا نام دیا جائے تو ایک دوست نے ‘آئیڈنٹیٹی’ نام کی تجویز دی جو مجھے بہت مناسب لگی۔

’ممبئی کی رہائشی فنکارہ جو زیادہ تر انسٹا گرام پر کام کرتی ہیں نے جنوری میں ایک پوسٹ جاری کیا جس میں خواتین سے کہا گیا کہ وہ چھاتی کے بارے میں ‘اپنی ذاتی کہانیاں’ شیئر کریں، اس کے متعلق خوشی یا رنج اور بعض اوقات شرمندگی کی کہانی بیان کریں جو ‘دنیا کے سب سے کثرت سے مذکور جسم کے حصے’ کی وجہ سے انھیں ملی ہیں۔

اس میں شرکت کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی چھاتی کی رنگین تصاویر بھیجیں۔ انھیں یہ اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو بغیر کپڑوں کے عریاں بھیجیں یا پھر برا، لیس، فیبرک، شیئر، پھول، حنا وغیرہ کے ساتھ بھیجیں اور کیا وہ اپنے چہرے کے ساتھ پینٹنگ میں ظاہر ہونا چاہتی ہیں یا پھر بغیر چہرے کے۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اس کے متعلق کی جانے والی ڈرائنگ میں وہ کون سا پس منظر یا سیٹنگ پسند کریں

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *