عوام کو پیٹرول کی قیمت میں 40روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل ہی کمی کا اعلان متوقع۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب   

کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت پٹرولیم کی جانب سے اوگرا کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر تیار کی جاتی ہے۔پٹرولیم ڈویژن عمومی طور پر مہینے کی 14 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کل وزارت خزانہ کو پٹرولیم ڈویژن سے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سمری موصول ہو جائے گی، سمری پھر وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان بھی کل ہی کر دیا جائے گا۔جبکہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم سے سمری طلب کی ہے۔کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی حکومت کی جانب سے پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل ووٹرز کو مائل کرنے کیلئے وقتی طور پر پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وقتی طور پر پٹرول سستا کیا جائے گا، تاہم 17 جولائی کا الیکشن ہو جانے کے بعد حکومت پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کر دے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.