دلہا دلہن ایک دوسرے کو مارتے ہیں اور دلہن کے بھائی جہیز پر بیٹھ جاتے ہیں ۔۔ ترکی میں ہونے والی کچھ انوکھی چیزیں

ترکی ایک مسلم ملک ہے وہاں کے ڈرامے فلمیں ہمارے ملک میں بہت زیادہ مقبول ہیں ایسے ہی ان کی مختلف تفریحی جگہیں بھی ہمارے لوگ پسند کرتے ہیں کوئی استبول کی خوبصورت شاموں کو انجوائے کرنے جاتا ہے تو کوئی مسلم شاور نہ ہونے کی وجہ سے ترکی جا کر پریشان ہو جاتا ہے

مگر اس ملک میں کئی ایسے منفرد رسوم و رواج بھی پائے جاتے ہیں جو جان کر حیرت ہوتی ہے۔ ترکی میں جب ایک لڑکی کی شادی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ جہیز جاتا ہے تو لڑکی کے بھائی اس جہیز پر پاؤں رکھ کر بہن کے گھر لے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ جہیز صرف عارضی چیز ہے۔ یہ تحفے کے طور پر دیا جا رہا ہے سسرال والے لڑکی کو خوش رکھیں ورنہ ان کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتے ہیں

ترک قبائل میں چونکہ لڑکیاں گھوڑوں اور اونٹوں کو چلانا جانتی ہیں، وہاں اج بھی یہ رسم پائی جاتی ہے کہ دلہن اپنی ساس اور شوہر کو گھاڑا گاڑی میں بٹھا کر خود اپنے گھر سے سسرال کا سفر طے کرتی ہے جو اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ دلہن زندگی کے ہر سفر کو اپنی سمجھ بوجھ سے خوبصورت بنا سکتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *