کیس حل ہوگیا۔ قا۔تل کون نکلے؟

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار

سدھو موسے والا کے کیس کی گتھی ایک رسید کی مدد سے سلجھاتے ہوئے مرکزی ملزمان سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی

کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گلوکار کے ساتھ ہوئے واقعہ میں استعمال ہونے والی ایک کار سے

ملنے والی ’رسید‘ سے منصوبہ ساز لارنس بشنوئی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس جرم میں ملوث 4 ملزمان کی بھی

شناخت کرلی۔پولیس نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی کار میں سے ایندھن کی رسید (تاریخ 25 مئی 2022) ملی جس کے باعث ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی، مذکورہ کار کو
وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پیٹرول پمپ پرپہنچی جہاں سے پیٹرول بھروایا گیا تھا، پیٹرول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سونی پت کے ایک شخص پریاورت کی شناخت کی جو ممکنہ طور پر ایک جرم میں شامل ملزم تھا۔بعد ازاں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا بھی پتا لگایا۔ پولیس نے منصوبہ ساز سمیت علاقائی سطح پر تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.