اللہ پاک نے دُعا قبول کرلی بارشیں کب سے شروع ہونے جا رہی ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید سنا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبر پختو نخوا ، آزادکشمیر،گلگت بلتستان

میں بارش متوقع ہے ۔ خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کا امکان ہے۔کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔ کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، پشاور، مردان اور وزیر ستان میں بارش کاامکان ہے۔ چارسدہ ،سوات ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بارش برسانے والا سسٹم آج لاہور میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ چند روزجاری رہے گا ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آ باد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کےوسطی/ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خطہ ٔپوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.