معصوم بیوی

اپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا کرو جس پل وہ شادی شدہ زمہ دار خاتون سے ہٹ کے ایک چھوٹی سی لڑکی بن جاٸےتو اس پل کو اپنے دل میں قید کر لیا کرواگر آپ شادی شدہ ہیں تو الحَمْدُ ِلله کہٸے کیونکہ آپ کی بیوی نے آپ کا ایمان مکمل کیا ہے.

اگر آپ کے کپڑے گھر پہ دُھل کے استری ہو کے آپ کو ہر صبح تیار ملتے ہیں تو ایک بار پھر الحَمْدُ ِلله کہٸے_کیونکہ یہ سروس آپ کو بنا کسی لالچ کے آپ کی بیوی اپنا فرض سمجھ کے ادا کر رہی ہے۔۔۔

اگر آپ اپنی بیوی کے چہرے پہ بچپنا دیکھنا چاہتے ہیں اور خالص خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو آج سے ایک کام کریں جب بھی آپ صبح آفس جاتے ہوٸے اپنا ڈریس چینج کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک آدھ بار جان بوجھ کے سو والے دو نوٹ جیب میں چھوڑ دیا کریں

میرا یقین کریں جب آپ کی بیوی یہ کپڑے دھوتے ہوٸے آپ کی جیب کی تلاشی لے گی تو اُس کے چہرے پہ خالص خوشی ہو گی۔۔۔
اور پھر جب آپ شام کو گھر لوٹیں گے تو آپ کی بیوی بچوں کی طرح خوش ہو کے آپ کو بتاٸے گی کہ آج آپ کی جیب سے مجھے دو سو یا سو روپے ملے ہیں میرا یقین کریں تب اُس کے چہرے پہ بلا کا بچپنا ہو گا۔۔۔

اور جب وہ ساتھ یہ کہے گی اب میں واپس نہیں دوں گی تو انتہا کی معصومیت ہو گی اس کے چہرے پہ۔۔۔بیوی کو اُس کی ضرورت کے لٸے پیسے تو ویسے بھی دینے ہوتے ہیں لیکن ان پیسوں سے زیادہ ایسے دینے میں مزہ ہےاپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا کرو جس پل وہ شادی شدہ زمہ دار خاتون سے ہٹ کے ایک چھوٹی سی لڑکی بن جاٸے تو اس پل کو اپنے دل میں قید کر لیا کرو۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.