یہ ویڈیوز لوگوں کی توجہ کے لیے بنا رہی ہیں ۔۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ ملک کی قرآن پڑھتے ویڈیو پر اداکارہ غنا علی کی تنقید

گذشتہ ہفتے عامر لیاقت حسین کی اچانک وفات نے جہاں سب کو آبدیدہ کر دیا تھا تو وہیں ان کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کو بھی لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دانیہ ملک نے رواں سال 7 مئی کو عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کرنے عدالت پہنچیں تھیں، اس کے بعد ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ پیش آیا پھر عامر لیاقت کی جانب سے چند وضاحتی اور معافی مانگنے کی ویڈیوز شئیر کی گئیں۔

اس سب معاملے کے بعدعوام الناس بالخصوص شوبز سیلیبریٹیز دانیہ ملک کو قصور وار ٹھرا کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ دھیمی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
جس پر غنا علی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ یہ ویڈیوز صرف ظاہر یہ کررہی ہیں کہ آپ سب کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہی ہیں۔ اللہ آپ پر رحم فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.