عامر لیاقت کا آخری دیدار کرنے کی نیت سے آنے والی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کیساتھ کیا ہوگیا؟ دوڑیں لگ گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ۔ اس موقع پر ان کی تیسری اہلیہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی 21 کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک اپنے شوہر کے آخری دیدار کیلئے کراچی پہنچی

تھیں۔ وہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عامر لیاقت کا آخری دیدار کرنے پہنچیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دانیہ ملک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب معروف ٹی وی میزبان، مقرر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں آہوں اور سسکیوں میں کردی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی ،عامر لیاقت کی نماز جنازہ میں اہلخانہ،عزیزواقارب،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،ڈاکٹرفاروق ستار، رمضان چھیپا ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان ، اداکار فیصل قریشی سمیت متعدد سماجی، سیاسی، مذہبی رہنمائوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔دوسری جانب معروف اینکر اور عامر لیاقت کے قریبی ساتھی وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 25روز قبل آخری بات ہوئی تھی اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ وہ اب ویسے عامر لیاقت نہیں رہے ، بچوں کی طرح روتے ہوئے فون بند کردیا،ان کی نجی زندگی سے متعلق جس طرح باتوں کو منظر عام پر لایا گیا تھا وہ اس کے مستحق نہیں تھے ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے ،ان کے اچھے کاموں کو یاد رکھیں ، بری باتوں کو درگزر کردیں ، میں نے دوستوں

کی طرف سے ان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی ،وہ کہتے رہے کہ میری ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے پھر ان سے رابطہ کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا۔ان کے گھر بھی گئے لیکن ملاقات نہ ہوسکی ، جو ان کیساتھ ہوا وہ واقعی بالکل زیادتی تھی وہ اس کا نشانہ بنے ،کسی کی بھی نجی زندگی کو ایسے اوپن نہیں کرنا چاہئے ، ورنہ کسی کا گھر بھی محفوظ نہیں رہ پائیگا، یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو گزشتہ روز کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا تھا، نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں اہم سیاسی ، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ید رہے کہ کچھ ہفتے قبل مبینہ طور پر دانیہ ملک کی ایک ایسی آڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے انکے پول کھول کر رکھ دیے تھے ….

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.