ہمارے لیے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کچھ نہیں، شعیب اختر

ہمارے لیے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کچھ نہیں، شعیب اختر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور و معروف کھلاڑی اور فاسٹ باولر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف اْن کیلئے ہے۔ شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر

شدید مذمت کی شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف ان کیلئے ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامؐ کے خلاف گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی رکن نو پور شرما

کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ بی جے پی نے سخت عوامی ردعمل اور بالخصوص عرب دنیا کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کی سوشل میڈیا پر مہم کے بعد نو پور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کر دی تھی۔ان کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.