نواز شریف نے لندن میں شادی کرلی؟ خاتون کون ہے؟ اہم ترین رہنما کے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں شادی کرلی۔

سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور نے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ نواز شریف نےلندن میں شادی کرلی ہے کیونکہ وہاں کا ویزہ ختم ہو رہا تھا اور ساتھ پاسپورٹ کی معیاد بھی پوری ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان اور شریف خاندان آپس میں کوئی موازانہ نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے دنیا بھر میں جائیدادیں بنائیں، اسی طرح زرداری خاندان کے سرے محل سے لیکر بیرون ملک جائیدادیں ہیں، عمران خان ایک ہی نصب العین ہے کہ ملک میں انصاف قائم کیا جائے۔ دوسری جانب ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا، یہ معاہدے عوامی مفاد کے لئے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کو واضح جواب دے دیا تھا کہ کسی صورت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر پیسے نہیں بڑھائیں گے بلکہ ٹیکس بیس بڑھا کر پیسے پورے کردیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے وہ عوامی مفاد کے لئے نہیں ہے، اس لئے ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا مگر صورت حال یہ ہے کہ یہ تو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے۔ نیوز کانفرنس میں سابق وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم نےہمارے دور کےنمبر جاری کیے، ہمیں کہا گیا کہ معاشی ترقی نہیں ہورہی، اب تسلیم کررہےہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری کسان برادری میں پیسےگئے اور خوشحالی ہوئی کیونکہ انڈسٹری گروتھ کرنےسےمزدور خوشحال ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم نےگیس پرسوا2روپے بڑھائےتھے، امپورٹڈ حکومت نے ایک ہی جھٹکےمیں ساڑھے7روپے بڑھادیئے۔  

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.