3 مہینے بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشی کی خبر سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے جولائی، اگست، ستمبر تین مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسميات نے ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زيادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، مون سون کا آغاز رواں ماہ جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جبکہ جون کے دوسرے ہفتے میں مون سون کے آغاز سے قبل بھی بارشیں ہوسکتی

ہیں۔پنجاب اورسندھ میں معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسميات کے مطابق، مون سون کے پہلے مرحلے کا یکم جولائی سے اگست کے وسط تک جارى رہنےکا امکان ہے جبکہ مون سون کا آخری مرحلہ

اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔محکمہ موسميات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مون سون کے دوران میدانی علاقوں، دریاؤں، ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے پہاڑی علاقوں میں لينڈ سلائيڈنگ کا خدشہ ہوگا۔معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھنے کا بھی امکان ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.