اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول  کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے چند سال قبل سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔بھارتی میڈیا کی

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب  گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سلمان خان کے گھر کے اطراف بھی سخت سکیورٹی کا مکمل انتظام کردیا

گیا ہے اور اداکار کے گھر کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کہ لا رنس بشنوئی گینگ کالے ہرن کے پوجا کرتا ہے اور سلمان خان نے ایک بار کالے ہرن کا شکار کیا تھا جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.