انڈیا کے مشہور گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

Lانڈیا کے مشہور گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

انڈیا کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) جنھوں نے گذشتہ تین دہائیوں میں

بالی وڈ فلموں کے لیے متعدد مقبول گانے گائے 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں وفات پا گئے ہیں۔

انھیں کلکتہ میں ایک کالج کے فنکشن میں مدعو کیا گیا تھا اور اس لائیو پرفارمنس کے دوران بھی انھوں نے طبیعت کی ناسازی کے شکایت کی تھی۔

منگل کی شام اسی لائیو پرفارمنس سے واپسی پر انھیں ایک نجی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں تین ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔ ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیرِ مملکت اروپ بسواس جو فوری طور پر ہسپتال پہنچے تھے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے کے کی وفات کی تصدیق کی۔ انھوں نے ہسپتال کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹروں کا ابتدائی اندازہ یہی ہے کہ کے کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ کے کے نے بالی وڈ کی متعدد فلموں کے لیے گانے گائے جن میں ’تڑپ تڑپ کے اس دل سے‘، ’آنکھوں میں تیری‘، ’کیا مجھے پیار ہے‘ اور دیگر متعدد مقبول گانے شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.