ان تصویروں میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟ دلچسپ و عجیب تصویروں نے دنیا کو حیران کر دیا

فوٹوگرافر سینکڑوں تصاویر لیتے ہیں جب ان میں سے ایک پرفیکٹ شاٹ ملتا ہے۔ پرفیکٹ شاٹ لینا آسان کا تو ہے نہیں کیونکہ کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو ایک بار گزر جائیں تو اس جیسا منظر ساری زندگی دیکھنے کو نہیں ملتا۔

اس کے علاوہ ایسی بھی تصاویر فوٹوگرافر یا موبائل صارفین کی جانب سے کیپچر کی جاتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد انسان اپنا سر پکڑ لے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی حیران کن تصاویر دکھانے جارہے ہیں جنہیں بالکل درست وقت پر لیا گیا۔ ان تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

*اس شخص کے ہاتھوں میں ایک پمفلٹ ہے جس میں تتلیاں بنی ہوئی ہیں اور عین وقت پر اصلی تتلی بھی پمفلٹ پر آبیٹھی جسے فورا کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا گیا۔

*اس تصویر میں 2 الگ جانور موجود ہیں۔ ایک کتا اور ایک گھوڑے کا بچہ۔ لیکن پہلی نظر میں دیکھنے میں دونوں ایک ہی نسل کے جانور نظر آئیں گے۔ کیونکہ دونوں کی جلد کی رنگت اور کالے دھبے ایک جیسے ہیں۔

* اس تصویر کو دیکھ کر کیپشن دیا جاسکتا ہے وہ یہ کہ جب درخت کو بھی معلوم ہو کہ آپ اپنی گاڑی سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ دو مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب درخت گرےتو اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بالکل محفوظ رہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.