بھارت کی بڑی اداکارہ نے خود۔کشی کر لی ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

بھارت کی بڑی اداکارہ نے خود۔کشی کر لی ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)21 سالہ بھارتی ماڈل و
ٹی وی اداکارہ بدیشا ڈی ماجمدار نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ پلوی ڈے کے اچانک انتقال کے بعد ماڈل سے اداکارہ بننے والی بدیشا ڈی ماجمدار کی ایک اور مو۔ت نے بنگالی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ماجمدار مبینہ طور پر 25 مئی کو اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مر۔دہ حالت میں پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 21 سالہ اداکارہ جو صرف چار ماہ قبل اپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی کی مو۔ت پر بیرک پور پولیس سٹیشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ماجمدار کی لا۔ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر جی کار ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا، وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جو اس کی موت کا سبب بنے۔

21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک خود۔کشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو مو۔ت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لا۔ش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

بدیشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس نے 2019 میں فری لانس ماڈلنگ شروع کی تھی اور وہ ناگر بازار اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھی۔ بدیشا کے کچھ قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بےحد اداس رہتی تھی اور اس نے ایک مرتبہ دوستوں سے ذکر کیا تھا کہ اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ اپنی زند۔گی ختم کر دے گی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اداکارہ ایک جم انسٹرکٹر کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھی اور وہ پریشان کن حالات کا شکار تھی کیونکہ اس کے بوائے فرینڈ کے متعددلڑکیوں سے تعلقات تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.