پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 70روپے تک اضافہ، بُری خبر سنا دی گئی

بہاولپور (نیوزڈیسک) وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ کر  کے رکھ دیا ہے۔

اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پٹرول کی قیمت  70 روپے تک بڑھا دینگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  اگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کیلئے رات 12 عدالت لگی ، کاش ہمارے لئے   دن 12بجےبھی عدالت لگتی ، اتحادی جماعتوں کافیصلہ ہےکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  ن لیگ عدم اعتمادکےحق میں اتنی پرجوش نہیں تھی، ہم الیکشن میں جاناچاہتےتھے،  مسلم لیگ ن کاابھی تک کسی سےانتخابی الائنس نہیں ہوا۔لانگ مارچ کواسلام آبادآنےدیناہےیانہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، انتشارپھیلانےکی کوشش کی گئی توقانون اپناراستہ لےگا۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ حکومت نےمیرےخلاف جھوٹامقدمہ درج کرایا، آئی ایم ایف کیساتھ ناقص معاہدےکی وجہ سےمعاشی مشکلات ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.