یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

منڈی بہاوالدین (نیوزڈیسک)منڈی بہاوالدین کے علاقے چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثہ میں 3افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی ،چیمہ چوک کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.