طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل!!!مسلسل6 دن بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل!!!مسلسل6 دن بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کوخوشخبری سنادی ، آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان  جبکہ رات گئے پنجاب میں تیز
اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ 19 مئی جمعرات (رات) ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔جو 24 مئی (منگل) تک

موجود رہے گا۔ اس نئے موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامر، ہنزہ اور سکردو) میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.