شوہر کے ہی سامنے دوستوں نے بیوی کے ساتھ بنائے جنسی تعلقات، خاتون کی چیخیں سن کر آئے لوگوں کے دیکھ کر اڑگئے ہوش

مکان میں اندر آنے کے بعد شوہر اور اس کے ساتھیوں نے پہلے خاتون کی جم کر پٹائی کی اس کے بعد اس کے شوہر کے دوست ببن نے اس کا ریپ کیا۔ پھر سبھی دوستوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے پٹرول ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی لیکن چیخ پکار سن کر لوگوں کو آتا دیکھ کر سبھی موقع سے فرار ہو گئے

امیٹھی۔ اتر پردیش میں امیٹھی کے قصبہ بازار شکلا تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون کا ریپ کے بعد مار پیٹ کرکے اسے جلانے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ یہ واقعہ اس کے شوہر کی موجودگی میں پیش آیا۔ شوہر کی رضامندی سے اس کے ایک دوست نے اس کے سامنے خاتون کا ریپ کیا۔

اس کے بعد شوہر اور اس کے تین دوستوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کرکے پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ اس واقعے کے بارے میں جاننے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔

بازار شکلا قصبے کی رہنے والے شادہ شدہ خاتون کا اسے کے شوہر شرون کمارر سے خاندانی تنازعہ چل رہا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ میرے شوہر شرون سے پرانا تنازعہ چل رہا ہے جس کا مقدمہ فیملی کورٹ میں زیر غور ہے۔

اسی رنجش کو لیکر میرے شوہر شرون کمار ننے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایسا کیا۔ خاتون نے بتایا کہ چوبیس اگست کو اس کے شوہر شرون کمار اپنے ساتھی رام گوپال یادو ، ببن تیواری اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ قصبہ میں واقعہ مکان میں گھس آئے۔

مکان میں اندر آنے کے بعد شوہر اور اس کے ساتھیوں نے پہلے خاتون کی جم کر پٹائی کی اس کے بعد اس کے شوہر کے دوست ببن نے اس کا ریپ کیا۔ پھر سبھی دوستوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے پٹرول ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی لیکن چیخ پکار سن کر لوگوں کو آتا دیکھ کر سبھی موقع سے فرار ہو گئے۔

متاثرہ نے مقامی بازارشکل پولیس کو ڈائل 112 کے ذریعے پورے معاملے کی اطلاع دی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ معلومات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے تحقیقات کے نام پر کیس کو دبانے کی کوشش کی۔
متاثرہ کی شکایت پر کیس کے درج نہ ہونے پر پریشان ، متاثرہ نے بدھ کے روز امیٹھی پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش سنگھ کو پورے معاملے کے بارے میں اطلاع دی۔ ایس پی دنیش سنگھ کی ہدایات پر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.