مسجد نبویﷺ واقعہ پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے! پاکستانی سیاستدانوں کو شرمندہ کر کے رکھ دیا

مسجد نبویﷺ واقعہ پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے! پاکستانی سیاستدانوں کو شرمندہ کر کے رکھ دیا

مدینہ منورہ (نیوز ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم اوران کے وفد کے

ارکان کیخلاف نعرے بازی پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل

سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم

ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے‘‘۔سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ ’’اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پرکچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کچھ افراد کے گروپ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں آمد پرنامناسب نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اورویڈیو میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ لوگ نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نامناسب نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.