شادی کی وہ پیشکش جس پر صبا قمر دنگ رہ گئیں

شادی کی وہ پیشکش جس پر صبا قمر دنگ رہ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی اسٹار صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شادی شدہ مرد نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ایک اداکارہ اور مشہور شخصیت کے طور پر صبا قمر کو مردوں کی جانب سے بہت سی تجاویز اور پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران فلم

’گھبرانا نہیں ہے‘ کی اسٹار صبا قمر نے کہا کہ ’جب انہیں ایک ایسے شخص کی طرف سے پیشکش کی گئی تھی جس نے پہلے ہی محبت کی شادی کی تھی، تو وہ حیران رہ گئی تھیں۔‘صبا قمر نے کہا کہ ’انہیں لگتا تھا کہ جب ایک دوسرے سے محبت کرنے والے دو لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ دوسری شادی نہیں کرتے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اُس شخص کی پیشکش سُن کر بہت حیران رہ گئی تھی اور سوچ رہی تھی کہ دُنیا میں یہ بھی ہوتا ہے۔‘اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران شادی کی تقریبات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی۔‘صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں بہت سارے لوگ شادی پر بلانا نہیں پسند، بس اپنے قریبی لوگ ہوں اور شادی کی خبر وائرل کرنے کے لیے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔‘واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.