فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی بھی رچا لی

عارف والا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی،ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کی جانے والی ایک اور دوستی محبت میں بدل گئی۔فرانسیسی لڑکی کی عارف والا

کے رہائشی لڑکے سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ جیمن نامی غیر ملکی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا اور عدالت میں علی رضا سے شادی کر لی۔جیمن کا اسلامی نام زویا رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی لڑکی کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے عارف والا کے رہائشی لڑکے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی۔لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان آئی اور اسلام قبول کر کے شادی کر لی۔ خیال رہے کہ آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور کوئی بھی شخص ایک ملک میں بیٹھ کر دوسے ملک کے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے اور اکثر یہ دوستی رشتے میں بھی بدل جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی خواتین پاکستان آئیں جنہوں نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے شادیاں کیں۔ گذشتہ ہفتے بھی جاپان کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سرگودھا پہنچ گئی۔ فیس بک پر سرگودھا کے رہائشی ملک رضوان کی جاپان کی رہاشی حیاسا کاسایاکا نامی خاتون سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی ۔ 3 سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت خاتون کو پاکستان کھینچ لائی۔ اور اس محبت کی خاطر اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ پاکستان آ کر اپنے دوست ملک رضوان کے ساتھ سرگودھا میں صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.