ودیا بالن نے بالی ووڈ انڈسٹری کے شرمناک راز فاش کر دیے

ودیا بالن نے بالی ووڈ انڈسٹری کے راز فاش کر دیے۔ اداکارہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ان بے شرم لوگوں سے متعلق بات کی جو انہیں فلموں میں مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کرتے ہیں۔ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ کبھی کبھار فلم ساز انہیں ایسے کردار پیش کرتے ہیں جو اُن کے تصور سے بھی باہر ہوتے ہیں۔ ودیا بالن جو خواتین مرکزی کرداروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات پروڈیوسر میرے پاس وہ اسکرپٹ لے آتے ہیں، جن کا کوئی مطلب ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بہت بے شرم ہیں، وہ آپ کے پاس ہر طرح کی چیز لے آئیں گے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات تو میں پوچھ ہی لیتی ہوں کہ بھائی صاحب، آپ میرے پاس کیوں آئے ہو؟ فلم میکر سے یہ بھی کہہ دیتی ہوں کہ کیا ہیرو کا رول دے رہے ہیں؟ تاہم دوران انٹرویو اداکارہ ودیا بالن نے یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مجھے صرف اہم کردار ہی کرنے ہیں لیکن مجھے کچھ ایسا کردار تو آفر ہو، جس میں کچھ جان ہو۔ انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ کئی مضبوط کردار ادا کیے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.