کترینہ کیف نے کون سی فلم کے بعد بالی وُڈ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی؟

کترینہ کیف بالی وُڈ کی کوئین کترینہ کیف کی ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے بعد انہوں نے بالی وُڈ کو خیرباد کہنے کی

ٹھان لی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ فلم ’نمستے لندن‘ کو رلیز ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں اور یہی فلم ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوئی تاہم کترینہ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگتا تھا یہ فلم فلاپ ہوگی اور اس کے بعد

وہ اداکاری چھوڑ دینا چاہتی تھیں۔ بھارتی معروف شو ’کافی ود کرن‘ میں میزبان سے گفتگو میں بھی کترینہ نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ بالکل یقین نہیں تھا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کیلئے زبردست ثابت

ہوگی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ چھوڑ کر اپنے لیے نیا کیرئیر تلاش کرنے کا ارادہ کر لیا تھا کیونکہ انہیں پکا یقین تھا کہ فلم فلاپ ہوگی۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بالی وُڈ میں قدم رکھا تھا تو انہیں بالی ووڈ میں صرف ایک خوبصورت چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور جو لوگ ان کی اداکاری کے بارے میں منفی رائے رکھتے تھے انہیں بھی اپنے بارے میں ویسا ہی لگنے لگا تھا کیونکہ

انہیں یقین تھا کہ نمستے لندن ناکام ہوگی۔ اس لیے وہ فلم کی ریلیز سے پہلے بالی وُڈ تو کیا شہر تک چھوڑدینا چاہتی تھیں۔ لیکن کبھی کبھی جب آپ ہار مان لیتے ہیں تب ہی زندگی آپ کو دوسرا موقع دیتی ہے اور بالکل ایسا ہی مسز کوشل کے ساتھ ہوا، ان کی یہ فلم سوچ سے

زیادہ کامیاب رہی اور اسی سے انہوں نے بھرپور شہرت حاصل کی۔ تاہم کترینہ نے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کا ارادہ تھا کہ فلم کی نمائش کے بعد وہ بالی وُڈ کو خیرباد کہہ دیں گی اور اپنے لئے کوئی اور کیرئیر تلاش کریں گی لیکن نمائش میں فلم کو جو پذیرائی ملی، اس نے انہیں ایک حوصلہ دیا اور انہوں نے بالی وُڈ میں ہی آگے بڑھنے کا ماراد

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.