سلمان خان کی مبینہ امریکی گرل فرینڈ سمانتھا لاک ووڈ کون ہیں؟

اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کو علی باغ میں سلمان خان کے 56 ویں سالگرہ پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی تصویریں جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ویسے ہی ان کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں کا دور شروع ہوگیا۔
حالانکہ سمانتھا نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کے سبھی دعووں کو رد کردیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔
سمانتھا لاک ووڈ کون ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمانتھا کی پیدائش 1982 کو ہوئی تھی۔ وہ ایک امریکی اداکارہ ہیں اور مشہور اسٹار گیری لاک ووڈ اور اداکارہ و کاروباری خاتون ڈینس ڈوبیری کی بیٹی ہیں۔
سمانتھا لاک ووڈ کا پہلی مرتبہ اداکاری کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا تھا، جب انہوں نے اپنی والدہ کی کمپنی ٹھانے مارکیٹنگ کے لئے ایک کمرشل میں کام کیا تھا، بعد میں انہوں نے اداکاری کو کریئر کے طور پر اپنا لیا۔
سمانتھا جن فلموں کا حصہ رہی ہیں، ان میں ریٹرن آف دی آوٹ لاج ، شوٹ دی ہیرو اور ہوائی فائیو-0 شامل ہیں۔
انہوں 17 سال کی عمر میں ایک سرٹیفائیڈ یوگا ٹیچر کا پیشہ اپنایا، اور بکرم یوگ سکھانے کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔
سمانتھا اس وقت ممبئی میں ہیں اور بھارت میں اپنے قیام کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ ہریتک روشن کے ساتھ کچھ تصاویر بھی ہیں۔
سلمان خان کے ساتھ ان کے پنویل فارم ہاوس میں یوم پیدائش مناتے ہوئی ان کی تصویروں نے فینس اور ناقدین کو حیران کردیا تھا۔ لوگ سوال کرنے لگے تھے کہ کیا دونوں ڈیٹ کررہے ہیں؟
سمانتھا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے لوگ بہت زیادہ بات کرتے ہیں، لوگ اس کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں۔ میں سلمان سے ملی ہوں اور وہ بہت اچھے انسان ہیں، بس اتنا ہی کہنا ہے۔
سمانتھا نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں میں ایسے خیالات کہاں سے آتے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ میں ان سے ملی، میں ہریتک سے بھی ملی، لیکن کوئی بھی میرے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا ہے، اس لئے مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر کہاں سے آتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.