میرا پروفیسر تین سال سے مجھے جنسی ہراساں کر رہا ہے: پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ مہوش امین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا اپنا استاد اسے گزشتہ 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ مہوش امین نے فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ اس کا استاد جو کہ فرانزک میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے اسے مسلسل 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ طالبہ نے کہاکہ پروفیسر خرم راجا نے طب جیسے مقدس شعبے کے تقدس کو پامال کیا ہے اور ایسا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر کمیونٹی کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے

مہوش امین نے ایک اور پوسٹ میں ان تمام میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز جو ڈاکٹر خرم راجا کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ہوئیں سے اپیل کی کہ وہ بھی سامنے آئیں اور مذکورہ شخص کے خلاف معلومات فراہم کریں تاکہ اس کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاسکے۔

طالبہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا کہ جب سے اس نے ڈاکٹر راجا خرم کے خلاف آواز اٹھائی ہے تب سے اسے دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.