ہربل سن بلاک بنانے کا لاجواب نسخہ

گرمی کے موسم میں ڈھیروں پیسہ تو لوگوں کا سَن بلاک خریدنے میں ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ گرمی کی شدت جلد کو جلا دیتی ہے اور سن برن اثرات سے جلد کو محفوظ بنانے کے لئے سن بلاک کی ضرورت تو لازمی ہوتی ہے۔
ایسے میں کے-فوڈ آج آپ کی بڑی مدد کرنے جا رہا ہے، آج ہم آپ کو گھر میں ہی ایک ایسا سن بلاک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو بنے گا بھی آسانی اور فائدے بھی اتنے کہ آپ حیران رہ جائیں۔

٭ ایک چمچ السی کے بیجوں کو آدھے کپ نیم گرم پانی میں 20 منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
٭ پھر ایک ٹماٹر کو دھوئیں اور اس کو کاٹ کر رکھ لیں۔
٭ اب السی کے بھیگے ہوئے بیجوں اور ٹماٹر کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس کا ایک گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ لیجیئے آپ کا سن بلاک تیار ہو گیا ہے۔
٭ اس میں دو چمچ زیرے کا پاؤڈر مکس کریں اور چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیں۔
٭ اگر آپ روزانہ گرمی میں اس سن بلاک سے اپنا چہرہ دھوئیں گے تو جلد کا اضافہ آئل بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔

السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، تانبہ، میگنیشیم، فاسفورس، تھائیمن، سیلینیم، کاپر اور خصوصاً وٹامن ای موجود ہوتے ہیں جبکہ ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ایچ، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور کاربوہائیڈریٹس سمیت پروٹین ہوتے ہیں جو جلد کو چمکدار، سورج کی تپش کے اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے اور اس کو ایکنی سے بھی بچاتی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.