موجیں ہی موجیں، حکومت نے ایکساتھ تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا، منگل سے جمعرات تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کی وزیر خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ

کو مقامی تعطیل ہو گی ، او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزراءخارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ پشاوردھماکےکے 6 ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، پشاوردھماکے میں ملوث نیٹ ورک کاپتہ چلالیا،غیرملکی طاقتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں،ہمیں کسی مارچ سےکوئی مسئلہ نہیں۔اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہاتھایہ 23 مارچ کولانگ مارچ نہیں کریں گے، عدم اعتمادکیلئے 172 افراداپوزیشن نے لے کرآنے ہیں،اپوزیشن کوتحریک عدم اعتمادمیں ناکامی ہوگی، اگرآپ ہاریں گے توکہیں گے تھرڈامپائر نے ہرایا ہے شکرہے آپ خودکہہ رہے ہیں کہ امپائرنیوٹرل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.