انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق صدرِ پاکستان کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق رفیق تارڑ کچھ عرصہ سے علیل تھے تاہم آج وہ انتقال کر گئے ، سابق صدر کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 2001 تک صدر رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.