تین بہنوں کی ایک ہی لڑکے سے شادی

افریقی ملک کانگو میں تڑواں بہنوں(3 ایک ساتھ پیدا ہونے والی)  نے بیک وقت ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ لوویزو نے کانگو کے مشرقی حصے میں شادی کی ایک خصوصی تقریب میں تین بہنوں، نادیگے، نتاشا اور نتالی سے  بیک وقت شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیںایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر28 بیویوں کی موجودگی میں 37 ویں شادی کرنیوالا شخص151 بچوں، 16 بیویوں کے باوجود 17ویں شادی کے خواہشمند شخص کی کہانی

رپورٹس کے مطابق  لوویزو کاکہنا ہے کہ  تڑواں بہنوں کی جانب سے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کو وہ نہیں ٹھکرا سکتے تھے اس لیے انہوں نے تینوں سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین پریشان تھے کہ میں یہ کیا کررہا ہوں اسی وجہ سے انہوں نے میری شادی میں بھی شرکت نہیں کی البتہ کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے اس لیے مجھے فکر نہیں کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں ، میں شادی کرکے خوش ہوں یہ کافی ہے۔

لوویزو نے کہا کہ اسے پہلی بار نتالی سے اس کی دو دیگر بہنوں سے ملنے سے پہلے محبت ہوئی تھی۔ تاہم، جب نتالی نے اسے اپنی جڑواں بہنوں نادیگے اور نتاشا سے ملوایا تو وہ دونوں اس سے محبت کرنے لگیں۔

دوسری جانب تین بہنوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سب کچھ شیئر کرتی رہی ہیں اس لیے شوہر کو شیئر کرنا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.