اگر 2022 کا ورلڈ کپ جیتنا ہے تو اس کو کپتان بناؤ ۔۔ بابر، عماد نہ سرفراز قومی ٹیم کے کس کھلاڑی میں بڑا کپتان بننے کی صلاحیت ہے ، مشتاق احمد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کی بات نے سب کو حیران کردیا، ان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ایماندار ہیں اور فیصلے کرنے میں کبھی گھبراہٹ محسوس نہیں کرتے جب کہ ان میں پاکستانی ٹیم کا بہترین کپتان بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ابھی مجھے کسی اور کھلاڑی میں نظر نہیں آتیں۔

جیو اسپورٹس کے اینکر سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل سات میں اس قدر بہترین کارکردگی کا سہرا سب سے پہلے کپتان کو جاتا ہے۔

رضوان اور اینڈی فلاور کی قیادت میں ملتان سلطان کی پوری ٹیم نے کھیلا ہے۔ محمد رضوان ایماندار ہیں اور فیصلے کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم میں رضوان کی بہت عزت کی جاتی ہے، کھلاڑیوں کو کمزور ہونے نہیں دیتا، اگر کوئی کھلاڑی اچھی پرفارمنس نہیں دیکھا رہا ہوتا تو اسے اچھے طریقے سے ہینڈل کرتا ہے، رضوان ایک یہ بات بھی بڑی ہے کہ وہ سب کی بات سنتا ہے اورسنئیرز کیساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کرتا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ رضوان میں ایک بہترین کپتان بننے کی سب خوبیاں موجود ہی

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہنواز ڈاہانی پوری ٹیم کو تھامے ہوئے ہیں، وہ میچ میں اپنی محبت سے جان ڈال دیتا ہے، اس نے اپنی کارکردگی اور جشن سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، انہیں صرف یہ سمجھنا ہے کہ کب اور کیسے جشن منانا ہے، پوری ٹیم شاہنواز دہانی کے انداز سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.