حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )معروف و متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید خوفزدہ ہوگئیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں اسی دوران ایک شخص شیر کو ساتھ لاتا ہے جو حریم کی جانب بڑھتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کو پکڑا ہوا شخص اسے حریم سے دور کرتا ہے اور ٹک ٹاکر کے گارڈز بھی انہیں محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بےقابو شیر حریم کے پیچھے بھاگتا ہے۔ٹک ٹاکر کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا، نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ ہی شوٹنگ کروارہی تھیں یا وہ اچانک ہی وہاں آیا۔

حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے، حریم شاہ کی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اترے ہیں اس سلیکٹڈ سے حساب لینے، بلاول بھٹو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ایک دن کی محنت سے یہ ہوگیا تو 10 دن میں کیا ہوگا پاکستان کی عوام سے اپیل کہ ایک روز کی محنت میں پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کم کیے توآپ ہمارا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بھی وزیراعظم کو صدر زرداری بہت یاد آرہا تھا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.