پہلے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کیوں ہوا تھا ؟ دپیکا کا انٹرویو میں انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون کا پہلے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کیوں ہوا تھا، انٹرویو میں دیپیکا نے انکشاف کر لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اور سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون کا پہلے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کیوں ہوا تھا، انٹرویو میں دیپیکا نے انکشاف کر لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اور سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی دوستی ختم کرکے سابق بوائے فرینڈ سے راہیں جدا کر لیں۔ انٹرویو میں دیپیکا نے بتایا کہ ”میں نے اپنے رشتے میں کبھی بھی دھوکہ دینے کا سوچا بھی نہیں اور نہ ہی کیا، میں اب سوچتی ہوں کہ میں کسی رشتے میں تھی ہی کیوں؟ اس سے اچھا تھا کہ میں اکیلی رہتی اور اپنی زندگی میں مزے کرتی لیکن ہر کوئی شاید میری طرح نہیں سوچتا، شاید اسی لئے ماضی میں مجھے زیادہ دکھ ہوا“۔ دیپیکا نے مزید کہا کہ ”جب پہلی بار اس نے مجھے دھوکہ دیا تو میں نے سوچا کہ شاید ہمارے رشتے میں یا مجھ میں کوئی کمی ہے لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو سمجھ جاؤ کہ مسئلہ آپ میں نہیں اس میں ہے“۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے بوائے فرینڈ کو کئی مرتبہ معاف بھی کیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ”ہاں میں بے وقوف تھی جو اس کے کہنے اور درخواست کرنے پہ اسے دوسرا موقع دیا ، میں سچ میں اس پر دل سے یقین کرنا چاہتی تھی لیکن تب ہی میں نے اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ لیا،مجھے اس صدمے سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگا لیکن میں نے یہ کر لیا“۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.