پی ٹی آئی کے بڑے رہنما کی خاتون کے ساتھ زبردستی۔۔کس کام پر مجبور کرتے رہے؟انصاف کا جنازہ نکل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے بڑے رہنما کی خاتون کے ساتھ زبر دستی۔ بڑے رہنما کے خلاف خاتون کو ہر اسا ں اور بلیک میل کرنےکا الز ام ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری کے خلاف لاہور کے تھانہ میں مقدمہ درج۔

ڈیفنس اے میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں متعدد دفعات شامل ہیں۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے جسمانی تعلقات پر مجبور کرتا رہا ‏ایک سال سےچھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا۔متاثرہ خاتون کے مطابق خرم لغاری نے زبر دستی نکاح نامے پر بھی دستخط کرا رکھے ہیں جبکہ ‏ایم پی اے کے والد چنوں خان لغاری کو بھی شکایت کی جس کی وجہ سے میرے گھر میں گھس ‏کر فا ئر نگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہے اور تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کرے گا۔ ایم پی اےخرم ‏سہیل لغاری کا تعلق تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ سے ہے۔ دوسری جانب تعلیمی میدان میں بڑی تبدیلی پورے ملک میں کیا

ہونےوالاہے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں تک یکساں نصاب نافذ العمل ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب لایا گیا ہے، پہلی سے پانچویں تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے ایک جیسا نصاب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں یکساں تعلیمی نصاب کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ ایسا نصاب ہوگا جو تمام اسکولز اور مدارس میں یکساں طور پر نافذ ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.