بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا ، گاڑیاں بھی بہہ گئیں ۔۔ جانیئے یہ واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا؟

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں، کہیں تیز تو کہیں ہلکی، مگر بارش کے بعد یوں تو ویسے بھی پانی جمع رہتا ہے، ایسے میں اسلام آباد میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے کہ بادل پھٹنے کے سے علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ، کچے اور پکے مکانات میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خطرے کی وجہ سے سائرن بجائے جا رہے ہیں اور یہ درخؤاست کی جا رہی ہے کہ شہری بلا ضرورت بالکل باہر نہ نکلیں،پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں امید ہے کہ ہم ایک گھنٹے میں سب کلیئر کرلیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.