میرے گھر میں سونے سے بنی چیزیں بھی ہیں اور ۔۔ جانیے شاہ رخ اور گوری کے اس 200 کروڑ کے شاندار گھر میں کیا کیا ہے؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور فلم اسٹار کے مداح ان کی اہلیہ سے بھی واقف ہیں جن کا گوری خان ہے۔شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 25 اکتوبر 1990 میں ہوئی اور آج بھی ان کی جوڑی جوان اور متحرک دکھائی دیتی ہے۔

جیسا کہ شاہ رخ خان کا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور مداح ان کے گھر کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کی شاہ رخ کے ساتھ محبت ہے۔

اور مداحوں کی اس خواہش کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پورا کر دیا۔ جی ہاں! گوری خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا فیسبک بالخصوص یوٹیوب پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں اپنے گھر کا وزٹ کرواتی ہیں اور دیکھنے والے ان کے خوبصرت گھر کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

خیال رہے شاہ رخ کے گھر کا نام منت ہے جو اس سے قبل ولا ویانا کے نام سے پکارا جاتا تھا ،ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے یہ گھر 2001 میں یہ خریدا جو کہ 2،446 مربع میٹر کا ہے جس کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر کا ٹیرس بہت پر سکون ہے اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ ان کے لیے ایک خوشبخت جگہ ہے جہاں وہ اکثر براجمان ہوتی ہیں۔ منت کے ٹیرس پر دلکش پودے بھی رکھے گئے ہیں جو گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔

گھر میں موجود سیڑھیوں سے اوپر چلتے ہوئے آئیں تو وہاں شروعات میں ایک کمرہ آتا ہے وہ شاہ رخ خان اور گوری خان کا بیڈروم ہے۔ ان کے بیڈ روم کا دروازہ گہرے براؤن رنگ کا ہے۔ کمرے میں سفید سنگ مرمر کا فرش ہے۔

گوری خان نے ایک انٹرویو میں کہا ، “مجھے غیر جانبدار رنگوں اور چمڑے جیسے کلاسک مواد بہت پسند ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ بہتر نظر آتے ہیں۔ گوری خان کے گھر منت میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں سونے سے ڈیزائن کردہ جوتوں اور چپلوں کی ریک فلور موجود ہے جو انتہائی دلکش ہے۔

اس کے علاوہ تین دہائیوں سے فلمی صنعت میں کام کرنے کی وجہ سے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کے گھروں میں فلموں کے لئے ایک خاص جگہ موجود ہے یعنی ذاتی ہون تھیٹر ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.