لندن واقعہ! ریسٹورنٹ میں کب کیا ہوا؟ معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

لندن واقعہ! ریسٹورنٹ میں کب کیا ہوا؟ معاملے کا ڈراپ سین ہوگی

لندن (ویب ڈیسک)لندن میں واقع ایک ترک ریستوراں نے واضح کیا ہے کہ عابد شیر علی قطار سےباہر نہیں نکلے تھے اورا نہوں نے اپنے اہل خانہ کے لئے پہلے سے ٹیبلز بک کرا رکھی تھیں۔ اس کے بعد شاہد خان نامی پاکستانی شخص کے ساتھ عابد شیر علی کی بدسلوکی پر مبنی ویڈیوز میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ روزنامہ جنگ

میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق منگل کی رات ویڈیو کے تین سیٹ گردش کرنے لگے۔ ایک میں عابد شیر علی کو شاہد خان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ دوسری میں شاہد خان عابد شیر علی کو گالیاں دے رہے تھے اور تیسری ویڈیو میں شاہد خان کے بیٹے کا بیان تھا، جس نے ویڈیو بناتے وقت اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا۔ بدھ کے روز عابد شیر علی نے اپنی ویڈیو جاری کی، جس میں اس واقعہ کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی گئی۔ ویڈیو کا پہلا سیٹ عمر بٹ نے میڈیا کو بھیجا تھا، جس نے ریستوراں میں ایک پاکستانی شخص کی طرف سے بات چیت کی اور اس کا نام مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والا شاہد خان بتایا۔ ویڈیو میں شاہد خان کے بیٹے کا بیان لیا گیا تھا،

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.