اب بینک سے پیسے نہیں بلکہ بکری ملے گی،، قرض لینے والا شخص کتنی بکریاں واپس کرنیکاپابندہوگا،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اللہ پاک نے انسان کو کتنی عقل عطا کی ہے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ہی ادا نہیں کر سکتے۔ ایک کسان نے غریب کسانوں کی مدد کرنے کے لیے نقد رقم کی جگہ بکریاں قرض پر دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے، قرض لینے والا شخص بکری کے 4 بچے واپس کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک کسان نے ایک دلچسپ بینک شروع کیا ہے، اس میں پیسے بطور قرض نہیں دیے جائیں گے بلکہ اگر کسی کو بکری چاہیئے ہوگی تو اسے یہ بطور قرض دی جائے گی

۔اس کسان نے مربوط زراعت (انٹگریٹیڈ فارمنگ) کو فروغ دینے کے لیے بکری بینک شروع کیا ہے اور اس کا نام ہے گوٹ بینک آف کرکھیڑا، ایک چھوٹے سے ضلع کے گاؤں میں کھولے جانے والے اس بینک ک پوری ریاست میں تعریف ہورہی ہے۔بینک کھولنے والے کسان کا نام نریش دیشمکھ ہے، 52 سالہ نریش پنجاب راؤ زراعت اسکول سے گریجویٹ ہیں اور جولائی سنہ 2018 میں انہوں نے بکری بینک لانچ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.