ترکی میں سیاح کو لیرے سے ناک صاف کرنا مہنگا پڑ گیا! بڑی سزا دے دی گئی

ترکی میں سیاح کو لیرے سے ناک صاف کرنا مہنگا پڑ گیا! بڑی سزا دے دی گئی

استنبول (ویب ڈیسک)ترکی میں ایک سیاح کو ملک بدر کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی ایسی وڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں اسے ترکی کی کرنسی سے ناک صاف کرتے دیکھا گیا۔

ملک بدر کیا گیا فلسطینی شہری محمد نادر بدرنہ ہے، جس کی وڈیو سامنے آئی کہ جس میں اسے استنبول کے ایک ریستوران پر 20 لیرا کے نوٹ سے ناک صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر یہ وڈيو سامنے آنے کے بعد استنبول کے ضلع بے اوغلو کی پولیس کو شکایت موصول ہوئی۔

یہ وڈیو کلپ صرف 10 سیکنڈز کا ہے، جسے نادر نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے حذف کر دیا ہے۔ لیکن تب تک یہ وائرل ہو چکا تھا جس میں اسے مذاق اڑاتے اور نوٹ سے ناک صاف کرتے دیکھا گیا۔

بعد ازاں اسے “ریاستی علامات کی توہین” کے الزام میں استنبول کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر کے صوبائی امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اسے واپس اسرائیل بھیج دے گا۔

واضح رہے کہ ترک لیرا کی قدر میں گزشتہ دو، ڈھائی سالوں کے دوران بہت کمی آئی ہے اور یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی آدھی قدر کھو چکا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.