مولانا عزیز الرحمٰن بے قصور؟ فرانزک رپورٹ نے معاملہ ہی الٹ دیا

مولانا عزیز الرحمٰن بے قصور ؟ فرانزک رپورٹ نے معاملہ ہی الٹ دیا

مفتی عزیز الرحمان کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔فرانزک رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے نمونے مقدمہ مدعی سے میچ نہیں ہوئے ۔ مفتی عزیز الرحمان اور مقدمہ مدعی کے فرانزک ٹیسٹ چند روز قبل لیے گئے تھے۔مفتی عزیز الرحمان کے خلاف غلط کام اور دیگر دفعات کے تحت لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ مفتی عزیزالرحمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مفتی عزیز الرحمٰن کو میانوالی جبکہ ان کے تینوں بیٹوں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ مفتی عزیز الرحمٰن، ان کے تین بیٹوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف 17 جون، 2021 کو ایک مدرسہ طالب علم نے تھانہ شمالی چھاؤنی لاہور میں ایف آئی آر درج کروائی تھی، جس کے بعد مفتی عزیز الرحمٰن میانوالی فرار ہو گئے تھے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.