سورت الضحیٰ کا طاقتور وظیفہ

اس عمل کے اندر بڑی طاقت ، بڑی تاثیر ہے۔ اور حیر ت انگیز کمالا ت ہیں۔ سورت الضحیٰ کو عاملین نے پر تاثیر پایا ہے۔ آپ بھی آزمائیں۔ صرف آپ کو نماز فجر سے پہلے یا رات کی تنہائی میں یا نماز فجر کےبعد اور اگر زیادہ تاثیر چاہیے تو صبح وشام اس وظیفے پر عمل کرنا ہے۔ وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ سورت الضحیٰ” بسم اللہ ” کےساتھ اول وآخرتین مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔ اس سورت میں نومقام پر نو دفعہ “کاف ” آیا ہے۔ آپ نماز فجر کے بعد وہیں بیٹھیں اور سورت کی تلاوت کریں۔ تلاوت کرتے وقت سورت الضحیٰ میں جب “کاف ” آئے تو یہاں ٹھہر کر اس اسم الہیٰ”یا کریم” کو نو مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل صرف نو دن کرنا ہے۔ انشاءاللہ! نو دن کے اندر اند ر آپ کی ہرجائز حاجت پوری ہوگی۔ چاہے شادی کےلیے کرے۔ یا کاروبار کےلیے۔ یا کسی بھی طرح کی پریشانی سے نجات کےلیے کریں۔

انشاءاللہ ! نو دنوں کے اندر اند ر آپ کی ہرجائز حاجت پوری ہوگی۔ اگر خدانخواستہ نودنوں میں کام نہ ہوں۔ تو یہ عمل اٹھارہ دن کریں۔ اور اس اسم الہیٰ کو اٹھا رہ مرتبہ پڑھیں۔ اگر پھر بھی کام نہ ہو۔ تو حد یہ ہے کہ ستائیس دن تک یہ عمل کریں۔ اور یہ اسم الہیٰ “یا کریم ” کو ستائیس مرتبہ پڑھنا ہے۔ انشاءاللہ! لازمی طور پر ستائیس دنوں میں آپ کی ہر جائز حاجت پوری ہوگی۔ سورت الضحیٰ کے اور فائدے بتاتے ہیں۔ یہ سورت غائب کو واپس لانے کےلیے بہت اکسیر ہے۔ بھاگے ہوئے واپس لانےکےلیے اس سورت کو روزانہ ایک سوگیارہ مرتبہ گیارہ رو ز تک پڑھیں۔ انشاءاللہ! بھا گا ہوا واپس آجائےگا۔ ایک وظیفہ اور بھی ہے۔ اگر کوئی شخص بھا گ کر نکل گیا ہو۔ اور اسے واپس بلانا چاہیں۔ تو اس سورت باوضو گوشے میں بیٹھ کر دو ہزار مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ! وہ بھا گا ہوا واپس آئےگا۔ بد خوابی یعنی برے خواب آتے ہوں۔

یا سوتے ہوئے ڈرنا، رونا ان سب باتوں کو دفع کرنے کےلیے سورت الضحیٰ کا سات مرتبہ روزانہ پڑھ کر سونا نہایت مفید ہے۔ اگرکوئی شخص اپنے کسی کام کے متعلق متفکر ہو ۔ تو عشاءکی نماز کے بعد پاک وصاف کپڑے پہن کر اس سورت کو اکیس مرتبہ پڑھے ۔ اور سات رو ز تک یہ عمل کرے ۔ انشاءاللہ! بذریعہ خواب معلوم ہوجائےگا۔ کہ کام کا انجام کیا ہوگا۔ اور اس سورت کو تین سو تیرہ مرتبہ اکیس دن تک پڑھنا رکی ہوئی تجارت کے جاری ہونےکےلیے بہت اکسیر ہے۔ اگر کبھی آپ کو اپنے گھر میں چ وری کا مسئلہ ہوگیا ہو۔ اور چ ور پکڑ میں نہیں آرہا ۔ تو یہ قرآنی عمل کریں۔ ایک ہی مجلس میں گیارہ سو مرتبہ سورت الضحیٰ پڑھیں۔ لیکن یاد رہے کہ دوران پڑھائی بالکل بات نہیں کرنی ۔بس خاموش رہیں۔ بس وظیفہ پورا کریں۔ انشاءاللہ! چو ر بھی پکڑا جائےگا۔ اور چ وری شدہ مال بھی مل جائےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.