بیوی کی وفات کے بعد اب معروف گلوکار عارف لوہار کے حوالے سے افسوسناک خبر

بیوی کی وفات کے بعد اب معروف گلوکار عارف لوہار کے حوالے سے افسوسناک خبر

موت نے سب کو افسردہ کر دیا ۔ معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق فلائٹس بند ہونے کے باعث عارف لوہار والدہ کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے ۔ گلوکار کے بھائی ڈاکٹر ارشد اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ، انہوں نے کہا کہ اس بات کا دکھ ہے کہ والدہ کا آخری دیدار نہیں کر سکا ۔ انہوں نے مداحوں سے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ۔ یاد رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کا بھی انتقال چند روز قبل ہو گیا تھا ۔ شوبز شخصیات نے عارف لوہار سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.